کراچی میں کڑاکے دار سردی، ملک کے باقی شہروں میں موسم کیسا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

NDMA denies drought, record cold rumours in Pakistan
FILE PHOTO
کراچی سمیت سندھ کے دیگر حصوں میں سردی کی موجودہ لہر اس ہفتے بھی جاری رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
سرد اور خشک موسم کے دوران دن میں موسم خشک اور رات کے وقت مزید ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔شہر میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں اور بلوچستان سے آنے والی شمال مشرقی ہوائیں موسم کو متاثر کریں گی۔

بالائی سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک گر سکتا ہے۔وسطی سندھ میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔جنوب مشرقی سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بالائی علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف گر چکی ہے۔ استور اور اسکردو میں برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت اور دیگر علاقوں میں پانی پائپوں میں جم گیا ہے، اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔لاہور آج آلودگی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گلگت بلتستان میں اسکردو، بگروٹ، اور بونجی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ استور میں 4 انچ برفباری ہوئی۔یہ موسم کی صورتحال سردی کی شدت کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ 15 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ ان حالات میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts