کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک پانچ منزلہ فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مرد و خواتین ملازمین کی جانب سے جان بچانے کے لیے اختیار کیے گئے خطرناک طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
*🔴کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے دوران بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری موجود تھے۔ عمارت میں دھواں پھیلتے ہی ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملازمین نے تعمیراتی کام کے لئے لگائی گئی کنکریٹ لفٹ کے جنگلے کی مدد سے اترنا شروع کردیا، pic.twitter.com/RcufaJxtZs
— Shakeel Anwar (@Shakeel_2211) August 7, 2025
عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں تاہم فیکٹری میں ہنگامی انخلاء کے لیے کوئی واضح اور محفوظ راستہ موجود نہ ہونے کے باعث ملازمین کو اپنی جان بچانے کے لیے انتہائی غیر محفوظ راستے اپنانے پڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اور مرد ورکرز کنسٹرکشن لفٹ کی زنجیروں اور سہاروں سے لٹک کر پانچویں منزل سے نیچے اترتے ہوئے اپنی جان بچا رہے ہیں۔
کراچی میں فیکٹریز کی حالت چیک کریں کہ کوئی فائر ایگزٹ نہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ لگنے پر کیسے باھر آرھے ھیں۔ pic.twitter.com/m3FZu73ccb
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 7, 2025
سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کے کارکنان نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صنعتی اداروں میں ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ واقعہ کراچی کی صنعتی فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کی شدید کمی اور حکومتی نگرانی کے فقدان کو ایک بار پھر بے نقاب کر رہا ہے، جہاں سیکڑوں افراد اپنی روزی روٹی کی تلاش میں روزانہ موت کے خطرے سے کھیلتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








