کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi Kings reached the final of PSL for the first time by defeating Multan Sultan

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر قیمتی دوپوائنٹس حاصل کرلیئے

راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد کوبیٹنگ کی دعوت دی۔  اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: پاکستان میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رضوان حسین نے 22 ،کولن انگرام نے 16 اورشاداب 54 رنز بناسکے جبکہ لیوک رونکی 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

184 رنز کاہدف کراچی کنگز کی ٹیم نے 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، الیکس ہیلز نے 52 ،ڈیل پورٹ اور شرجیل خان 38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

Related Posts