کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے نئی کٹ متعارف کرا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے نئی کٹ متعارف کرا دی۔

جوں جوں پی ایس ایل کی تاریخ قریب آرہی ہے کھلاڑیوں سمیت شائقین میں دلچسپی اور جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے جب کہ فرنچائز کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

کراچی کنگز نے کپتان شان مسعود کی جرسی کی تصویر شیئر کر دی ہے۔ کنگز کی جرسی کا رنگ سیزن 9 میں بھی نیلا اور سُرخ رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کی ریکارڈ موبائل فونز فروخت کرنے والی کمپنی ویگو ٹیل اسپانسر بن گئی ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ویگو ٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید گابا نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی سیزن نائن کی جرسی انہیں پیش کی گئی۔

اپنی مقبول فرنچائز کی نئی کٹ کو مداحوں سے خوب پسند کیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین جرسی کی تعریف کر رہے ہیں۔

ویگو ٹیل کراچی کنگز کے آفیشل پلاٹینیم موبائل فون پارٹنر بنے ہیں۔

Related Posts