کراچی : منگھو پیر میں نجی سیکورٹی کمپنی کے ملازمین نے تنخواہ میں تاخیر پر سپروائزر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تلاش شروع کردی۔
پولیس نے منگھو پیر کے علاقہ میں ہونیوالے واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں ایک ہی کمپنی کے ملازمین تھے ، دونوں کے درمیان تنخواہ میں تاخیر کے حوالے سے جھگڑا ہوا۔
مقتول سپروائزر سیکورٹی کمپنی میں گارڈ کی حیثیت سے کام کرنیوالے ملزم واجد کے گھر تنخواہ دینے آیا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد واجد نے غصے میں پستول نکالا اور سپروائزر پر فائرنگ کردی اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔