کراچی کے علاقے سی ویو پر دو دریاے کے قریب بچوں سمیت سمندر میں کودنے والا شخص اسکول ٹیچر نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے کا نام اورنگزیب عالم تھا۔
گزشتہ روز اورنگزیب عالم نامی شخص 2 بچوں کو لے کر سمندر میں کود گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا یہ شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر کا رہنے والا تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اورنگزیب عالم کا بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگزیب عالم بیٹے اور بیٹی سمیت سمندر میں کود گیا جن کی لاشوں کو سمندر میں تلاش کیا گیا۔
ریسکیو ادارے نے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے تاہم اس کی شناخت بطور بیٹا یا بیٹی فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز اورنگزیب عالم کے سمندر پر کودنے کے واقعے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ موقع پر موجود افراد نے سمندر میں ڈوبنے والوں کو بچانے کی بھی کوشش کی۔
عوام اور ریسکیو کی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوسکیں اور اورنگزیب عالم دو بچوں سمیت سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا۔ ایک بچے اور اسکول ٹیچر کی لاش تاحال تلاش کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








