کراچی میں جرائم کی روک تھام کیسے ممکن ہے؟ پولیس چیف کا اہم بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: جیو)

کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے روایتی طریقوں کی مخالفت کرنے والے پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرمنلز اندرونِ سندھ اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیلئے کراچی عید کے سیزن میں کسی بڑی مارکیٹ سے کم نہیں۔ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران 3 سے 4 لاکھ بھکاری آتے ہیں۔

بیان میں پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ گداگر کراچی میں عید کا سیزن لگا کر واپس جاتے ہیں۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرونِ سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے یہاں آتے ہیں۔ جرائم ٹریس کرنے کیلئے روایتی طریقے کارگر ثابت نہیں ہوسکتے۔

پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ پولیس کو جدید طریقوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ کراچی میں زیادہ کیمرے لگا کر ملزمان کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 55 سے زائد ہوچکی ہے۔

Related Posts