کراچی پولیس کے مخبر گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے، شہری سراپا احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

3 accused arrested in Sharafi Goth

کراچی پولیس کے مخبروں نے گھروں میں لوٹ مار شروع کردی ہے، کورنگی میں عوام کے ہتھے چڑھنے والے مخبر نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کے محافظ ہی لٹیرے بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن اور لانڈھی تھانے کے پولیس مخبر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ اطلاعات دینے کی بجائے رہائشی علاقوں اور گھروں میں لوٹ مار اور ڈکیتیوں کیلئے استعمال ہونے لگے۔ کورنگی کے مخبر نے کہا کہ میں زمان ٹاؤن تھانے کے اسپیشل پارٹی انچارج عثمان کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 3کلوگرام ہیروئن برآمد،3ملزمان گرفتار

اقبال پارک پہنچو اور اپنی ریٹنگ دیکھو، ریمبو اور عائشہ اکرم کی آڈیو کال لیک

عوام کے ہتھے چڑھنے والے مخبر نے لوگوں کو بتایا کہ لانڈھی تھانے کے جعلی پولیس اہلکارلوگوں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے نام پر لوٹ مار کرتے ہیں۔ قیمتی چیزیں لوٹتے ہیں اور محنت کش افراد کو گرفتار کرکے 50 ہزار روپے سے 1 لاکھ اور زیادہ کی رشوت وصول کرتے ہیں۔گرفتار افراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 

مخبر کے بیان کے مطابق ان کا سرغنہ عابد بھایا ہے جو مخبروں کو پولیس کے ساتھ روانہ کرتا ہے۔ تنویر، عادل اورعبدالرحمان سمیت دیگر مخبر عابد کیلئے کام کرتے ہیں اور ہر چھاپے اور لوٹ مار کے بعد مخبروں کو 5 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں جس کے متعلق ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا بیان سامنے آگیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھائے گئے مخبر کو تلاش کر رہے ہیں۔ جو افسران اورپولیس اہلکار ویڈیو سے منسلک تھے، اب ضلع کورنگی میں کام نہیں کرتے۔ سابق ایس ایچ او لانڈھی، سب انسپکٹر احمد خان نیازی، سابق ایس ایچ اوزمان ٹاؤن ملک عامر اور عثمان اکبر ویڈیو سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد خان نیازی رواں برس اگست میں معطل ہوئے جن کے خلاف انکوائری کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ مختلف واقعات پر تفتیش کی جارہی ہے۔ ملک عامر کو ڈی آئی جی ویسٹ نے گزشتہ ماہ ڈس مس کردیا تھا۔ عثمان اکبر کو گلشن اقبال سے دیگر ملزمان کے ہمراہ اغوا کے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ 

 

Related Posts