شہرِ قائد کی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں اور پارکنگ کے حوالے سے پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے دوران نافذ العمل خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے دوران رواں ماہ 20 سے 23 فروری تک مجموعی طور پر 4 میچز جبکہ اگلے ماہ 12 سے 15 اور 17 تاریخ کو 5 میچز ہوں گے۔
TRAFFIC AWARENESS AND SOCIAL MEDIA UNIT DIG TRAFFIC KARACHI pic.twitter.com/2TaXusf8of
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) February 19, 2020
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کے لیے خصوصی ٹریفک پلان میں پارکنگ انتظامات کیے ہیں۔ پارکنگ کے لیے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ کے تحت ضلع وسطی(سینٹرل) اور غربی (ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 ،حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر اپنی گاڑی پارک کرسکتے ہیں جبکہ انہیں بذریعہ شٹل بس ایکسپو سینٹر کے قریب لایا جائے گا ۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع ملیر اور شرقی (ایسٹ )کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی پارک کریں۔
غریب نواز فٹبال گراؤنڈ نز د ملینئیم مال کے تحت ضلع شرقی(ایسٹ) اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ۔ ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر درج بالا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکتے ہیں اور بذریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا۔
ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ کے تحت ضلع جنوبی (ساؤتھ) ، سٹی اور کورنگی کے رہائشی براستہ شارع فیصل، شارع قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسا ئٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے ایکسپو گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








