کے-الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی 2026 کو شہر کے 2,129 فیڈرز میں سے 17 فیڈرز پر بجلی بند کی جائے گی۔ یہ بندش مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے باعث کی جا رہی ہے۔
کے-الیکٹرک کے مطابق یہ مرمتی کام صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک مختلف مقامات اور اوقات میں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں عارضی طور پر بجلی کی بندش ہوگی اور اس سے شہریوں کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
شہریوں کو مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے اور کم از کم 5 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپنا علاقہ چیک کرنے کے لیے سوائپ کریں کہ آیا وہ اس بندش کی فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








