ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آج آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5سال تک کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا۔
رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے جس میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 11 ہزار ٹیموں کی شرکت یقینی بنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بچوں کو معذور کردینے والے مرض کی روک تھام کیلئے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز مہم کے دوران گھر گھر جا کر 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
دسمبر میں انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیؔد مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو ہمارے بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔رواں برس سندھ کے 6اضلاع میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مہم کے افتتاح کے موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو ختم ہوچکا ہے۔ سندھ میں 1 سال سے 5سال کی عمر تک کے 1کروڑ 6لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کا مستقبل دیکھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








