کراچی: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعہ رات کو کراچی اور سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موجودہ صورت حال کے مطابق، مغربی لہر بلوچستان کے اوپر موجود ہے اور اس کے ملک کے مغربی علاقوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ان حالات کے نتیجے میں آئندہ دو روز کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جمعہ کی شام/رات جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کراچی، نوشہرو فیروز اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔
جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح حیدرآباد میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 09-11 سینٹی گریڈ اور اتوار کو 10-12 C کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








