لاک ڈاؤن کے خلاف کراچی کے تاجروں نے سول نافرمانی تحریک کی دھمکی دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاون عید سیزن کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کاروبار بند کرانے کے لیے سختی کی تو سول نافرمانی کے ساتھ جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مختلف تاجر تنظیموں کے اتحاد کے رہنماوں شرجیل گوپلانی اور جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کورونا وباء روکنے میں ناکام رہی ہیں جبکہ اس کی آڑ میں ہم تاجروں اور صنعتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کے نہ کورونا ٹیسٹ کیے نہ انہیں قرنطینہ کیا گیا ۔ اب کہا جا رہا ہے کہ کورونا پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزارات کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اس میں حکومت سندھ کی واضح بدنیتی نظر آتی ہے کیوں کہ 4 اپریل کو زولفقار علی بھٹو کی برسی ہے مزارات اس لیے پہلے سے کھولے گئے ہیں۔ 5 اپریل کے بعد اگر دوباہ مزارات بند کیے تو بد نیتی واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تنخواہ دار اور مراعات یافتہ ڈاکٹروں سے بیان دلوا کر لاک ڈاون کرایا جارہا ہے کیا ہمیں دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لیے اب ہم اپنے کاروبار اپنی مرضی سے کھولیں گے اور مرضی سے بند کریں گے۔ اور حکومت کو عید سیزن برباد کرنے نہیں دیں گے۔

جمیل پراچہ نے کہا کہ گزشتہ سال بھی تاجروں کو بڑا نقصان ہوا تھا اور اب تک سنبھلنے بھی نہیں پائے تھے کہ دوبارہ عید سیزن خراب کیا جا ریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے اور بین الاقوامی سازشیں شروع کردی گئی ہیں تاکہ مسلمانوں کو دین سے دور کیا جائے۔ حکومت اس سازش کا حصہ نہ بنے تو بہتر یوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں اور اب ہم لاک ڈاون کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔ کاروبار کا کھلنا ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہم ایس او پیز کا خیال ضرور کریں مگر تاجروں کی حمایت کریں اور تعاون کریں تاکہ کسی کا بھی رمضان اور عید خراب نہ ہو ۔ سال بھر تاجر عید سیزن کا انتظار کرتا ہے ۔ حکومت نے سختی کی تو جیلیں بھر دیں گے ۔

Related Posts