کراچی: شہر قائد میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس 2:30 بجے شہید محمد مسجد کھارادر سے روانہ ہوگا، جلوس پلاسٹک مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ سے ہوتا ہوا مسجد گلزار حبیب پہنچے گا۔
دوسرا جلوس2:30 بجے میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا اور آرام باغ پر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لی مارکیٹ، کرین چورنگی، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، کیماڑی سے جناح برج آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








