سعود آباد میں ٹریفک پولیس افسر گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

کراچی :سعود آباد کے علاقے میں رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر مختیار کوڈیوٹی سے واپس آتے وقت نامعلوم افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔

ٹریفک افسر کے والد نے بتایا کہ مختیارابھی گھر میں داخل ہورہا تھا جب حملہ آوروں نے میرے بیٹے پر فائرنگ کردی۔

علاقہ مکینوں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختیار کا پستول بھی ساتھ لے گئے۔

سب انسپکٹر کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کئی شادیاں کرنے پر کیس کی سماعت، ملزم کو بیوی نے تھپڑ جڑ دیا

سندھ کے انسپکٹر جنرل مشتاق مہر نے بھی حملے کا نوٹس لیا ہے اور انہوں نے ملیر ایس ایس پی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

Related Posts