جامعہ کراچی کے طالبعلم نے معاشی حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ کراچی کے طالبعلم نے معاشی حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
جامعہ کراچی کے طالبعلم نے معاشی حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

کراچی:شہر کے گنجان آباد علاقے پرانا لائٹ ہاؤس سینما لنڈا بازار کے رہائشی اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے معاشی بدحالی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود اولڈ سٹی ایریا جوتوں والی گلی لائٹ ہاؤس تیسری منزل پر واقعے گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت 22 سالہ حسین ولد زوہیر کے نام سے کی گئی۔متوفی کا تعلق بوہری کمیونٹی سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کا طالب علم تھا۔ اس کے علاوہ مختصر وقت کے لیے مختلف اشیا آن لائن ذرائع سے بھی فروخت کرتا تھا جب کہ متوفی کے والد رکشا چلانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی میں کھانا بنانے کا کام بھی کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکلز برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی حالیہ دنوں میں کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار تھا جب کہ خودکشی کی وجہ بھی ذہنی دباؤ بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts