کراچی: پانی کی شدید قلت کا خدشہ، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 7 پمپ کب تک بند رہیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 7 پمپ بند رہنے کے باعث پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے تشویشناک اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، جس کیلئے پمپنگ اسٹیشن کے 7پمپ بند کردئیے جائیں گے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نئی لائن منسلک کرنے کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی کی سپلائی بحال کی جائے گی جبکہ 2 پمپس 5 روز کیلئے مزید بند رہیں گے۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ لائن منسلک کرنے کے دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر، گلشن اقبال، لانڈھی، صدر، کورنگی اور چنیسر ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ معطل رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام پانی کی قلت کے پیش نظر متبادل انتظام ضرور کریں۔ اس دوران نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بند رہیں گے، جس سے کراچی کے شہریوں کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

Related Posts