کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi weather outlook, September 17, 2025
FILE PHOTO

کراچی میں آج ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر میں فضا نمی سے بھری ہوئی ہے،سمندری ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئی ہیں تاہم ان کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

چترال میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی، مسجد، گاڑیاں، سڑکیں اور فصلیں بہہ گئیں

شہر میں دن کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے تاہم ستمبر کے اختتام تک کسی بھاری بارش کا امکان نہیں ہے۔ اس وقت فضا میں نمی کی شرح 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، ہوا اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح مختلف شہروں میں درجہ حرارت یوں رہا: اسلام آباد 26 ڈگری، لاہور 30 ڈگری، کراچی اور پشاور 27 ڈگری، کوئٹہ 19 ڈگری، گلگت 18 ڈگری، مری 16 ڈگری اور مظفرآباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ۔

Related Posts