کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں پولیس نے ایک مساج سینٹر پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر فحاشی میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ مساج سینٹر بظاہر مساج کی سہولت فراہم کرنے کے نام پر چلایا جا رہا تھا تاہم اندرونِ خانہ غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔
چند روز قبل پولیس کے چھاپے کے دوران ایک حیران کن منظر اُس وقت سامنے آیا جب وہاں موجود خواتین بالکونی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔
اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین بالکونی سے نیچے اترنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ نیچے شہریوں کا جمِ غفیر موجود ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق چھاپے کے دوران موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کارروائی کو قریب سے دیکھنے لگے۔
شہریوں نے اس قسم کے اڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی اور کاروباری علاقوں میں ایسے غیر اخلاقی مراکز نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی خطرناک ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مساج سینٹر سے شواہد اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے غیر قانونی مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہر میں جرائم اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








