کراچی بحریہ ٹاؤن میں فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ہو گئے
خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی: شہر قائد میں سپر ہائی وے کے قریب واقع بحریہ ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد قتل ہوگئے، ایک شخص نے اپنی والدہ، گھریلو ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سپر ہائی وے کے قریب بحریہ ٹاؤن میں بلاک 8 میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس شخص نے اپنی والدہ پر فائرنگ کی اور بعد میں گھریلو ملازم پر فائرنگ کردی جس نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، لیکن ذرائع کے مطابق معاملہ پیسوں کے تنازع پر پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے خاتون اور ملازم دونوں کی موقع پر ہی جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی اور شدید زخمی ہوگیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

لاشوں کو میڈیکل کی کارروائیوں کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں، اس کے بعد ہی صحیح صورتحال واضح ہوگی، اس سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ معاملہ لین دین کا تھا یا کچھ اور۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سال نو کا شاندار استقبال، کراچی میں شدید ہوائی فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Related Posts