کراچی: گلستانِ جوہر میں بڑی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے بنگلے کا صفایا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بڑی ڈکیتی ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں نے بنگلے کا صفایا کردیا اور 43 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے نتیجے میں متأثرہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلستان، جوہر کے بلاک 16 میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر میں گھسنے کے بعد اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے بنگلے سے 43 لاکھ روپے کے علاوہ زیورات بھی لوٹ لیے۔

گلستانِ جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے جائے وقوعہ تک پہنچنے کیلئے کالے شیشوں والی گاڑی کا استعمال کیا۔ 3 ڈاکو بنگلے میں گھسے جبکہ چوتھے نے گاڑی میں بیٹھ کر ساتھی ملزمان کی واپسی کا انتظار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بنگلے میں موجود کیش اور زیورات لوٹنے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ہوئے ساتھی سمیت فرار ہوگئے۔ ملزمان   نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک پہنے ہوئے تھے، جن کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts