ویک اینڈ پر قلفی نہ جم جائے، کراچی کا درجہ حرارت آج 3 ڈگری تک گرنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi weather outlook, September 17, 2025
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کراچی میں آج سرد ترین دن متوقع ہے، ادارے نے شہر کے درجہ حرارت میں 3 ڈگری تک کمی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ شہر میں شمال مغرب سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی۔

گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن موجودہ پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت مزید کم ہو کر 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز، تعداد 63 ہوگئی

مزید یہ کہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی کم ہو کر 31 فیصد رہ گیا ہے۔ ہوائیں شمال مغرب سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ملک بھر میں موسم سرد رہے گا، خاص طور پر بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتے کے آغاز میں کراچی نے سردی کی شدت محسوس کی، جب منگل کی رات جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، گلستانِ جوہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری، جبکہ شاہراہ فیصل پر 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماڑی پور میں درجہ حرارت 12.5 ڈگری اور بن قاسم بندرگاہ پر 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts