یورپ کے چمکیلے ساحلوں پر کرینہ کے لنگی ڈانس سے طوفان برپا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرینہ کپور کا طوفان
یونانی کے ساحل پر کرینہ کا انداز، فوٹو انڈین میڈیا

کرینہ کپور نے یونان کے دھوپ میں چمکتے ساحلوں پر لنگی ڈانس سے تھرتھلی مچا دی۔

اداکارہ جو اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کے ساتھ شوخ و چنچل شخصیت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپنی وکیشنز پکس کے ساتھ ٹریٹ دے دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر کا ایک سلسلہ شیئر کر کے اپنے موسم گرما کے سفر کی ایک جھلک دکھائی جس میں بالی وڈ کا ایک منفرد انداز بھی اپنایا۔

جمعرات کو، کرینہ نے انسٹاگرام پر تصویروں کا ایک کیروسل پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مقبول گانے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی روایتی حسِ مزاح کا مظاہرہ کیا۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یونان میں لنگی ڈانس کیا۔۔۔مزہ آیا۔ ضرور کوشش کریں’ ۔

ریتیلی ساحلی زمین پر پیلے رنگ کا بکنی ٹاپ اور چیک اسٹائل کے اسکرٹ میں ملبوس کرینہ نیلے سمندر کے پس منظر کے ساتھ تصویر میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اداکارہ نے اپنی لک کو اسٹیٹمنٹ سن گلاسز اور سن ہیٹ کے ساتھ مکمل کیا، جو گلیم اور آرام دہ انداز کا پرسکون، وضع دار اور بہترین امتزاج ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اس وقت اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور اپنے بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

یہ خاندان یونان کے خوبصورت مناظر سے بھرپور لطف اٹھاتا نظر آرہا ہے اور مداحوں کے لیے ان کی وکیشنز کی یہ خوبصورت جھلکیاں کسی تحفے سے کم نہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے خاکی اور سیاہ رنگ کی مونوکینی میں اپنی تصاویر شیئر کر نے کے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی، ساتھ انہوں نے بڑے سائز کے سن گلاسز پہنے ہوئے تھے اور اس بات کو ثابت کرتا نظر آیا کہ بیبو کا وکیشن اسٹائل سب سے نرالا ہے۔

Related Posts