ویڈیو: شادی کے بعد مشکلات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف انصاری جذباتی ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کشف انصاری
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹر کاشف انصاری سوشل میڈیا پر لائیو آکر اپنے شوہر لاریب شاہد  کے ساتھ شادی میں پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

خاتون ٹک ٹاکر کی مختصر ویڈیوز تیزی سے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پھیل گئیں، جس کے بعد وسیع ردِعمل اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی ذاتی نوعیت کے تعلقات کو عوامی سطح پر لانا درست عمل ہے؟

کشف انصاری کا بیان

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف انصاری نے ویڈیو کے دوران بار بار اپنے شوہر سے گہری محبت اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہو ہ مشکل وقت میں بھی صبر سے کام لیتی آئی ہیں۔ جب ان کے شوہر لاریب کے پاس کچھ نہیں تھا تب بھی انہوں نے ان کا ساتھ دیا اور آج وہ اچھی آمدن حاصل کر رہے  ہیں۔

خاتون انفلوئنسر نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی حالات میں مالی طور پر سخت حالات کا سامنا کیا۔ ایک موقعے پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا اور لاریب مبینہ طور پر ان کی گاڑی ساتھ لے گئے۔ پھر بھی لاریب لالچی نہیں، لیکن وہ ان کی وی لاگنگ یا انفلوئنسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتے۔ باہمی رشتے میں ذاتی حدود و قیود کا احترام کرتے ہیں۔

کشف انصاری نے اعتراف کیا کہ وہ شوہر کو خوش رکھنے کیلئے اپنے خاندان سے کم ملاقاتیں کرتی ہیں اور معاشرتی دباؤ کے باعث طلاق سے بھی ڈرتی ہیں کیونکہ طلاق یافتہ عورت کو دنیا کھا جاتی ہے۔ انہوں نے مشکلات کے باوجود باہمی رشتہ برقرار رکھنے کے عزم پر زور بھی دیا۔

عوامی ردِ عمل

کشف انصاری کے لائیو سیشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی عوام کی جانب سے تشویش، خاتون کی حمایت اور دونوں کے باہمی رشتے پر شکوک و شبہات کا ملا جلا ردِ عمل سامنے ایا۔ کچھ صارفین نے کشف انصاری کی صاف گوئی اور حوصلہ مندی کی تعریف بھی کی۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نجی معاملات عوامی سطح پر اٹھانے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ویوز حاصل کرنے کا طریقہ سمجھا، جو خالصتاً ان کی ذاتی رائے تھی، خود کشف انصاری کا ماننا یہ ہے کہ لائیو سیشن خاوند سے علیحدگی کا اعلان نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی نقطہ نظر کا جذباتی اظہار تھا۔

یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت خواتین اور بعض اوقات مرد حضرات بھی شادی کے بعد شدید جذباتی اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہیں جس کی وجہ ملک کا تہہ در تہہ پابندیوں پر مبنی معاشرتی نظام ہے جو انہیں ہر بات کا کھل کر اظہار نہیں کرنے دیتا۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کو بھی کشف انصاری کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts