اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین کشمالہ طارق 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مقیم ایک تاجر وقاص خان سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
شادی کے انتظامات روایتی تقریبات سے مختلف ہیں ، اس شادی میں 29 اکتوبر کومحفل میلاد کا اہتمام ،30 اکتوبر کوقوالی اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں شادی کا اہتمام کیا جائے گا۔
کشمالہ طارق کے دوست، احباب اور اہل خانہ نے ان کے اور ان کی شریک حیات وقاص خان کے لئے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
کشمالہ طارق کے اہل خانہ اور دوست احباب زندگی کے ایک نئے سفر پر نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔