مقبوضہ وادی کی آزادی کا خواب، مظلوم کشمیری یومِ حقِ خود ارادیت آج منا رہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں، بالخصوص ایل او سی کے دونوں اطراف مقیم مظلوم کشمیری عوام غاصب بھارت کے خلاف یومِ حقِ خود ارادیت آج منا رہے ہیں، آج سے ٹھیک 74 سال پہلے اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایک قرارداد منظور کی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو 5 جنوری 1949 کو تسلیم کرتے ہوئے استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا، تاہم غاصب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی پر قبضہ جما لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کے شہید افسران سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کشمیری قوم کو حقِ خود ارادیت دینے کا دعویٰ کرتی سلامتی کونسل قرارداد کی یاد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں مقیم کشمیری یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں جو ہر سال منایا جاتا ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام یقین رکھتے ہیں کہ بھارت کا وادئ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے جس کے دوران بھارتی فوج نے تاریخِ انسانی کا بدترین کرفیو 5 اگست 2019ء کو نافذ کیا اور کشمیر سے ریاست کی حیثیت بھی چھین لی۔ کالے قوانین نافذ کیے گئے۔

جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد مظلوم کشمیریوں کے جوش و جذبے، آزادی کیلئے تڑپ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے مزین ہے جس میں گزشتہ 70 سال سے زائد عرصے سے مسلسل شہدائے کشمیر کا لہو شامل ہورہا ہے۔ کشمیری قوم غاصب بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہے گی۔

Related Posts