کشمور: سندھ کے ضلع کشمور میں کراچی کی رہائشی خاتون اور اسکی چار سالہ بچی کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، بچی کی حالت تشویشناک، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رفیق ملک نامی شخص کو کشمور میں ایک خاتون اور اس کی چار سالہ بیٹی کو اغوا ء کرکے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کے ایک گروپ نے کراچی کی رہائشی خاتون کوچار سالہ بیٹی سمیت اغوا ء کیا اور انہیں 15 دن تک قیدمیں رکھااورملزمان نے خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ بار بار زیادتی کی ۔
ملزمان نے بچی کو اپنے پاس رکھ کر خاتون کو کراچی سے مزید خواتین کو لانے کیلئے رہا کیا اوردھمکی دی کہ اگر اس نے حکم نہ مانا تو اسے جان سے مار ڈالیں گے۔
خاتون قید سے نکلتے ہی کشمور میں پولیس کے پاس پہنچ گئی ،اس کے بعد پولیس نے بچی کو قید سے بازیاب کرواکرلاڑکانہ کے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم زیادتی کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک ہے۔