بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے پیدائش کے 2 ماہ بعد اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم 2 ماہ بعد آج 7 جنوری کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشال نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘ویہان کوشال ‘ رکھا ہے۔
جوڑے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال، دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی’۔
یاد رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشال نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔
یہ ایک سادہ اور نجی تقریب تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








