بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف آج 37 سال کی ہوگئیں جس پر بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔
سن 1983ء میں 16 جولائی کے روز پیدا ہونے والی کترینہ کیف سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت متعدد بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ ان کی فلموں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
بھارت کی ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی فلمیں کرچکی ہیں جبکہ کترینہ کیف کی پیدائش چین کے شہر ہانگ کانگ میں ہوئی تھی۔
برطانوی و بھارتی شہریت کی حامل بالی ووڈ اداکارہ کے والد کا نام محمد کیف جبکہ والدہ کا نام سوزینا ٹرکوٹ ہے جو برطانوی شہری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار سلمان خان نے کترینہ کیف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جو دونوں اداکاروں کی مشترکہ فلم ٹائیگر زندہ ہے سے لی گئی ہے۔
Happy bday Katrina. . pic.twitter.com/LFLVUHGgzk
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 16, 2020
یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن اور کاجول کی فلم پر ہیرو نے یادگاری پیغام جاری کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








