بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شریکِ حیات وکی کوشل سے شادی کے بعد لی گئی اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کے نئے سفر کے خوبصورت آغاز پر اپنے شریکِ حیات کا شکریہ ادا کیا۔ وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کی تقریب بہت بڑی اور شاندار ہونے کے باوجود خفیہ رکھی گئی۔
کترینہ کیف کا اپنے سسر کے ہمراہ ڈانس، سوشل میڈیا پر وائرل
مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام
آج سے 5 روز قبل راجستھان کے 6 سینسز ریزورٹ پر شادی کی تقریب کی منتخب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ اسی طرح ہلدی اور مہندی کی تصاویر سامنے آئیں۔ کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی اپنی نئی تصاویر آج سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں۔
قبل ازیں شادی کے موقعے پر اپنی بہنوں کے نام جذبات سے بھرپور پیغام میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ساتھ پل بڑھ کر جوان ہوتے وقت ہم بہنوں نے ایک دوسرے کی حفاظت کی اور اب بھی بہنیں میری زورِ بازو ہیں، دعا ہے کہ ہم ہمیشہ دوسرے کا سہارا بنیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








