پاکستان سے کمبوڈیا پہنچنے والا ہاتھی آزاد، کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سے جانے والا ہاتھی آزاد، کمبوڈیا میں کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
پاکستان سے جانے والا ہاتھی آزاد، کمبوڈیا میں کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

پنوم پن: پاکستان سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کو آزاد کرکے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے جو آزادی ملنے پر بے حد خوش نظر آتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے گئے ہاتھی کو تقریباً 7 ماہ بعد آزادی مل گئی۔ کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

جنگل میں جاتے ہی پاکستان میں قیدِ تنہائی کا شکار ہاتھی نے مستیاں کرنا شروع کردیں۔ کاون کو عدالتی احکامات کے تحت پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں 30 برس سے بھی زیادہ وقت گزارنے کے بعد کمبوڈیا منتقل ہونے والے کاون ہاتھی کو پروڈکشن کمپنی نے اپنی فلم میں سائن کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسمتھ سونيان چينل کی جانب سے پيش کی جانے والی دستاويزی فلم شير اينڈ دی لون ليسٹ ايلیفينٹ کا ٹريلر جاری ہوگیا۔ فلم بائيس اپريل ارتھ ڈے کے موقع پر پيرا ماؤنٹ پلس پر ريليز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والے کاون کو فلم میں کام مل گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے چڑیا گھر میں نامساعد حالات، زنجیروں میں جکڑے اور تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔

کاون ہاتھی کو آزاد  کرانے کی اس مہم میں امریکی گلوکارہ چِر پیش پیش رہی تھیں اور جنہیں کاون کی زندگی کی کہانی پر دستاویزی فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آگیا۔

 

Related Posts