اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ڈی جی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے نوٹسز میں استفسار کیا ہے کہ محکمہ جاتی خط و کتابت کے باوجود عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی،سیکریٹری ریلوے اور چیف سیکریٹری نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے پوچھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیوں شروع نہیں ہوا؟ اب معاملہ یہیں نہیں رکے گا اور سب کو بلایا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی طلب کیا جائے گا۔