کے ڈی اے ملازمین کاعید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

KDA Employees Union demands for payment of salaries before Eidul Azha

کراچی : کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام سےمطالبہ کیا ھے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے تحت ادارہ کے آفسران کی ماہ جون 2020 کی تنخواہ اور پنشن عید سے قبل ادا کی جائیں تاکہ ملازمین اور افسران عید پر قربانی کا فریضہ ادا کرسکیں۔

آفیسرز ایسوسی ایشن درخواست کرتی ہے کہ ادارہ کی ریکوری میں اضافہ کے لئے ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن کو بھی خصوصی ہدایت جاری کی جائےورنہ ان کا ادارہ سے تبادلہ کرایا جائے کیونکہ ڈائریکٹر لینڈ ادارہ کے دفتری امور میں دلچسپی نہیں لے رہے اور ٹرانسفر ، موٹیشن سمیت مختلف فائلیں انہوں نے روک کر ادارہ کی ریکوری کو بُری طرح متاثر کیاہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مردار اجسام سے کوکنگ آئل اور صابن کی تیاری دوبارہ شروع کردی گئی

اگر یہی حال رہا تو ادارہ کے ملازمین اور افسران کی تنخواہیں ایک دفعہ پھر 2 سے 3 ماہ تعطل کا شکار ہو جائینگی۔

کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن ڈی جی ادارہ ترقیات کراچی سے امید کرتی ھے کہ آپ ادارہ اور اسکے ملازمین کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں اور کوشیشوں کو بروکار لائیں گے۔

Related Posts