کراچی: کے ڈی اے کے پروجیکٹ سرجانی ٹاؤن میں تعینات افسران و عملہ آپے سے باہر ہوگیا،چیف انجینئر مبین شیخ، ایکسیئن محسن رضا،کمال شیخ، سعید خان،مظہر،ساجد نقوی اور سرجانی کے عملہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔
عدالتی احکامات کی آڑ میں اراضی پر بنے جائز مکانات گرا دیئے۔ انسداد تجاوزات کا حکم نامہ ڈی جی ادارہ ترقیات کے احکامات پر جاری ہوا تھاجو کسی اور سروے نمبر پر کارروائی کر کے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مکمل کیا گیا۔

کے ڈی اے سرجانی مافیا کا پرانا وطیرہ اعلیٰ افسران کے دستخط شدہ آرڈرز کا نا جائز استعمال کیا جاتا ہے، چیف انجینئر مبین شیخ، ایکسیئن محسن رضا،کمال شیخ، سعید خان مظہر،ساجد نقوی کی پانچوں انگلیاں گھی میں، اعلیٰ افسران نے بھی کرپشن اور بد انتظامی سے نظریں چرالیں۔
الہدیٰ کوآپریٹو سوسائٹی پر معزز عدالت کے ممانعت کے احکامات کے باوجود چڑھائی آرڈر میں کلاس 29اور 99 موجود ہی نہیں لیکن کارروائی محض بھتہ خوری کے لئے کی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








