کراچی : سی ٹی ڈی اور رینجرز نے امریکا میں بیٹھ کر کراچی میں دہشت گردی کروانیوالی لیڈی ڈان کو بے نقاب کردیا، ایم کیو ایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدر کے 3ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔
سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نیٹ ورک امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدر آپریٹ کرتی ہے۔
بانی ایم کیو ایم کے احکامات پرکہکشاں حیدر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی شواہد مل گئےجبکہ ایم کیو ایم کا بھارتی ایجنسی را اور قوم پرست دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھی کھل کر سامنے آگیاہے۔
رینجرز نے اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا،تینوں ٹارگٹ کلرز نے چیئرمین یوسی 13 رفاع عام راشد ماموں کو قتل کیا تھا،سی ٹی ڈی میں کہکشاں حیدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم کے ساتھ اہم انکشافات بھی کیےہیں، ملزمان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کہکشاں حیدر دہشت گردی کا مکمل نیٹ ورک چلاتی ہے،بانی ایم کیو ایم کے حکم پر کہکشاں حیدر واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتی ہے۔
یوسی چیئرمین راشد ماموں کے قتل کا حکم بھی واٹس ایپ پر دیا گیا،کہکشاں حیدرنے بھارتی ایجنسی را اور قوم پرست دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیمیں بنائی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں، پولیس اور سیاسی و مذہبی رہنماں کو نشانہ بنانے کے لیے ٹارگٹ کلر گروپ تشکیل دیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کہکشاں حیدر نےٹارگٹ کلر گروپ کے سربراہ کو مسجد کے پیش امام کو قتل کا ٹاسک دیا ،کہکشاں حیدر نے متعدد لوگوں کو قتل کے احکامات دیے ہیں،کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلرز کو ہرہدف ٹارگٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا،کب کہاں کیسے کس گاڑی پر اور کیا پہن کر واردات کرنی ہے سب بتایا،ٹارگٹ کے جسم کے کون سے حصے کو نشانہ بنانا ہے یہ تک بتایا جاتا۔
ملزمان کے مطابق کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلر کو ایڈوانس 50 ہزار اور ٹارگٹ مکمل ہونے پر 2 لاکھ انعام کا بھی کہا،تمام ٹارگٹ کلرز کو حدید ترین اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائیبانی ایم کیو ایم کی ایم پر کہکشاں حیدر ٹارگٹ کلر گروپ اور دہشت گردی کرواتی رہی ثبوت موجود ہیں۔
دہشت گردی کروانے کے لیے رقم بھیجنے کے شواہد بھی سی ٹی ڈی نے حاصل کرلیے ہیںٹارگٹ کلر گروپس کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
رینجرز کے کرنل شبیرکا کہنا ہے کہ رینجرز نے جنہوں نے گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہیںوہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھےکراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہی ہیں ان کو یہ لیڈ کر رہی ہیں یہ باہر کہ ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں،18 مارچ کو انشاءاللہ امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔