رشی سوناک مستعفی، لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بی بی سی

برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کے بعد سابق وزیر اعظم رشی سونک نے پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، دوسری طرف لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔

برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں شکست کے بعد جمعہ کو دن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رشی سونک نے الوداعی خطاب کیا۔

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

قبل ازیں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچنے پر کیئر اسٹارمر کا نئے مکین کے طور پر زبردست خیر مقدم کیا گیا۔

Related Posts