نیویارک :امریکی ماڈل کینڈل جینر کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی سے متعلق 2 ناخوشگوار واقعات ہوئے جس کے بعد انکی سیکورٹی سخت کردی گئی۔
امیر ترین شخصیات میں شامل 25سالہ کینڈل جینر کے گھر کا دروازہ رات گئے ایک شخص زور سے کھٹکھٹانے لگا۔ اس دوران یہ شخص ماڈل کا نام بھی چیخ چیخ کر اور بدتمیزی سے لے رہا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت کینڈل جینر گھر میں موجود تھیں اور سیکورٹی گارڈز نے 27 سالہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے کینڈل جینر کے گھر کے سوئمنگ پول میں گھسنے کی کوشش کی۔