لاہور: مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائیں گے۔
بادشاہی مسجد کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خطیب اور امام حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کل ساڑھے 12 بجے نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہلیانِ لاہور کیلئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی یہاں آرہے ہیں۔
دورۂ قازقستان، وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمعہ کی نماز میں شرکت کرکے فیض یاب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی کے دورہ سے پاکستا ن اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم و مضبوط ہوں گے، آخرمیں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ،پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








