لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو تماشا بنانے والے اب خود تماشا بن رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 30 مئی تک روزانہ توشہ خان کے ہر حملے، ہر جُملے کا جواب بھی ملے گا اور سوال بھی ہوگا۔
30 مىئ تک روزانہ
توشہ خان کے ھر حملے ھر جُملے کا جواب بھی ملے گا سوال بھی ھو گا
وکٹ پر اکیلے نہیں کھیلو گے اب
دوسروں کو تماشا بنانے والا خود تماشا بن رھا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 6, 2022
انہوں نے کہا کہ اب وکٹ پر اکیلے نہیں کھیلیں گے، دوسروں کو تماشا بنانے والا خود تماشا بن رہا ہے۔
اپنے پیچھے معیشت جمہوریت معاشرت اورسیاست کے جنازے چھوڑ کر سونامی اُتر چُکی
2022_23 جعلی تبدیلی کاچھوڑا ھوا ملبہ ھٹاکر پاکستان کو آن ٹریک لانے کا سال ھے
گھیراؤ جلاؤ اورمار دھاڑوالے شرپسندوں کو قانون پر عمل کرنا اور تہذیب بہرحال سیکھنا ھوگی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 7, 2022
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








