قومی ٹیم کے سابق بیٹسمین خرم منظور 34 برس کے ہو گئے، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی خرم منظور کی آج 34ویں سالگرہ ہے جبکہ پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے بھی انہیں خوشی کے اس موقعے پر مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ 34ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر خرم منظور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ خرم منظور قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی طرف سے سب سے زیادہ اوّل درجے کی (لسٹ اے) سنچریز اسکور کرنے کی فہرست میں خرم منظور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق خرم منظور نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے سن 2013ء میں ابوظہبی میں ٹیسٹ میچ کے دوران 146 رنز اسکور کیے جس سے پاکستان میچ جیت گیا۔ 

Related Posts