مریم اور بھارت کا بیانیہ افواج پاکستان کے خلاف مماثلت رکھتا ہے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم اور بھارت کا بیانیہ افواج پاکستان کے خلاف مماثلت رکھتا ہے، خرم شیر زمان
مریم اور بھارت کا بیانیہ افواج پاکستان کے خلاف مماثلت رکھتا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے فوج کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حسین ”اتفاق“ہے کہ مریم نواز اور بھارت کا بیانیہ افواج پاکستان کے خلاف غیر معمولی مماثلت رکھتا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز جمہوریت کی نہیں بلکہ اپنے والد نواز شریف کی جنگ لڑرہی ہیں، باپ بیٹی  ملکی اداروں پر حملہ آور ہوکر بھارت کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کو شرم نہیں آتی اپنے ملک کی فوج اور عدلیہ کو رسوا کرتے ہوئے، اس طرح کے نامعقول اور گھٹیا بیانات سے پاکستان کے دشمن ہی خوش ہوسکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے لوگوں پہ جو ملکی اداروں پر دشنام طراری کرتے ہوئے۔پاکستان کے اینٹیلیجنس اداروں کے باعث دہشتگرد ملک میں پکڑے جاتےہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ایک معتبر ادارہ ہے جسے دنیا میں پزیرائی حاصل ہے، ن لیگ اپنی کرپشن کی کمپنی کی مشہوری کیلئے اداروں کو بدنام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، داخلی اور خارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts