پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی، خرم شیرزمان

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

کراچی : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اس ماں کی بددعا لگی ہے جس کے بیٹے کو کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ملی تھی۔

انصاف ہاؤس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہزاد قریشی اور ڈاکٹر سیما ضیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان پاکستان پیپلز پارٹی کی لاڑکانہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں شکست پر تبصرہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جی ڈی اے کے امیدوار نے پوری سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ معظم عباسی نے پوری سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑا ہے، تمام وزرا اور ادارے الیکشن مہم چلا رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس لیں، وزیرِ اعظم عمران خان کو تو الیکشن کمیشن فوری نوٹس دیتا ہے۔

Related Posts