الیکشن کمیشن کی کسی بھی ناانصافی کوقبول نہیں کرینگے، خرم شیرزمان

تازہ ترین

تازہ ترین

خرم شیر زمان
الیکشن کمیشن کی کسی بھی ناانصافی کوقبول نہیں کرینگے، خرم شیرزمان

کراچی:پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی ناانصافی قبول نہیں کرینگے۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عمران خان کے کاغذات چیلنج کرنا واضح ہے ان پر خوف طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے گڑھ لیاری میں عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے مخالفین اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں، گھبرائی سہمی ہوئی مخالف پارٹیاں لیاری سے ایک بار پھر منہ کی کھائیں گی۔

مزید پڑھیں:میرے خلاف شہباز گل سے بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان

خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی ناانصافی قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کے پاس خود پر غیر جانبداری کی مہر ہٹانے کا آخری موقع ہے۔

Related Posts