سکھر:وفاقی وزیر خورشید شاہ کو نیب عدالت نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے۔
وکیل مکیش کمار نے کہا کہ نیب عدالت نے خورشید شاہ کو 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانیکی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے نیب عدالت میں بیرون ملک علاج کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجزکاسامنا ہے، چوہدری شجاعت
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے، جس کے لیے ان کا بیرون ملک جانا لازمی ہے۔عدالت نے تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خورشید شاہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








