اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ترپنے دو، نومبر میں آرمی چیف کی تقرری پر وقار طریقے سے ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو نومبر کے ہول پڑرہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا، آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈہ پھوٹ گیا، پاک فوج کی ملک کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، پاک فوج نے جتنی قربانیاں دیں اتنی کسی ملک نے نہیں دیں، عمران خان مسلسل جھوٹ بول کر سچ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر دفاع کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دوستوں کو گالیاں دیتا ہے، اقتدار آتے ہیں چلے جاتے ہیں، عمران خان عوامی جلسوں میں جھوٹ بولتا ہے، عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں، پاک فوج آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے۔
جاوید لطیف نے اپنے خلاف مقدمات خارج کرنیکی درخواست دائر کردی
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کو اقتدار کی حوس نے پاگل کردیا۔ یہ ہمارا کوئی ایک کیس بتادیں جو معاف ہوا ہو، تمام ادارے آئین کے تحت کام کررہے ہیں جو عمران خان کو قبول نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








