4 دن پہلے کراچی سے اغوا ہونے والے پاکستان کی مقامی مشروب ساز کمپنی نیکسٹ کولا کے مالک کو لاہور سے بازیاب کرلیا گیا۔
مختلف ذرائع کی جانب سے اس اطلاع کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ذو الفقار احمد کی بازیابی کی ان کی فیملی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔
دریں اثنا صنعت کار ذو الفقار احمد کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بھی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے موکل سے رابطہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اس حوالے سے ذو الفقار احمد کے اہل خانہ سے بھی بات ہوگئی ہے۔
کراچی کے ڈی آئی جی ساوتھ نے بھی ذو الفقار احمد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت کار جلد اپنے گھر والوں کے ہمراہ ہوں گے۔
ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ ان کی ذو الفقار احمد کی فیملی سے بھی رابطہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کو منگل کو نقاب پوش مسلح افراد نے ماڑی پور کراچی سے اغوا کیا تھا۔
ذوالفقار احمد پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کا برانڈ کولا نیکسٹ آج کل مقبولیت کی بلندیوں پر ہے اور پیپسی اور کوکا کولا کو بھرپور ٹکر دے رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








