لکھنؤ: بھارت میں اغوا برائے تاوان کی واردات کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں پیسہ نہیں بلکہ بٹ کوائن وصول کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک تاجر کو اغوا کر کے بٹ کوائن کا ڈیجیٹل تاوان لینے والے تین اغوا کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سات اگست کی شام کو لکھنؤ کے ایک تاجر کو اغوا کیا گیا اور ان سے چار اغوا کاروں نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز تاوان کے طور پر لیے اور مغوی تاجر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 16 اگست کو پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمان سندیپ پرتاپ سنگھ، رنویر سنگھ اور وجے پرتاپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔
ترکیہ میں کرپٹو کرنسی کا بانی 2 ارب ڈالرز لے کر فرار ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








