کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ضلع کورنگی کے علاقے ملیر میں فی میو کیشن کی جدید مشینوں سے آراستہ اسکورڈ کے کام کا جائزہ لیا جو مساجد،امام بارگا ہو ں اور دیگر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں،گلی کوچوں بازاروں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر رہا تھا۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر صوبائی اسمبلی حمید الظف، ابو بکر صدیقی، ضلع کورنگی کے چیئر مین نیئر رضا،یونین کونسل اور ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی کے چیئر مین،یونین کونسل کے ذمہ داران،ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر علاقے کے چپے چپے میں جراثیم ادویات کا اسپرے کر رہے ہیں۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ علاقے کے عوام کے کے ایف کی اس خد مت کو فراموش نہیں کرینگے۔میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ خد مت خلق فاؤنڈیشن اب تک 1لاکھ سے زائد راشن بیگ متاثرین کو فراہم کر چکی ہے اور جوں جوں کے کے ایف کے پاس بندوبست ہوتا جائیگا وہ متاثرین کو پہنچنا نے کی کوشش کرینگے۔
کنور نوید نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم حاصل کرنے والوں کیلئے تصدیق کا مرحلہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے لیکن پھر بھی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام یوسی کونسل کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں کہ وہ رقوم آسانی سے حاصل کر سکیں۔