بلدیہ کورنگی کا ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے
کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے

کراچی: اینٹی کرپشن کی کارروائی،بلدیہ کورنگی کا ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساوتھ نے راجہ طارق چانڈیو نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ بلدیہ کورنگی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ کی کرپشن سے متعلق متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن پر انکوائری جاری تھی۔

اسی دوران ایک ٹھیکیدار سے کورنگی نمبر6 مارکیٹ میں چارجڈ پارکنگ سائٹ کے حوالے سے ٹھیکیدار سے ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کورنگی زون نے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی جس کی شکایت محکمے کو دی گئی، محکمہ اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں گرفتاری کا منصوبہ بنایا۔

ٹھیکیدار سے رشوت وصول کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یاسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر پارکنگ الاٹ کرنے کے لئے رشوت طلب کی تھی،مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جب صوبائی وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجوکو اطلاع ملی تو انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والی اینٹی کرپشن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے۔ اس کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر کرپٹ عناصر کی نشان دہی کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران اپنا قبلہ درست کر لیں اور کرپشن سے دور رہیں ورنہ محکمہ اینٹی کرپشن کی زد میں آنے والے کرپٹ افسران کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ کے تاجر کو بھتہ خور کی کال موصول، پولیس سے رابطے پر گھر میں فائرنگ

Related Posts