بلدیہ کورنگی کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر کی مالی بے ضابطگیاں و غیر قانونی بھرتیاں، ادارے خاموش

تازہ ترین

تازہ ترین

Korangi Municipality's Assistant Accounts Officer's corruption revealed

کراچی : بلدیہ کورنگی کے بااثر کرپٹ ترین اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر نے کرپشن کے ساتھ ساتھ ڈی ایم سی کورنگی میں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سمیت 100 کے لگ بھگ غیر قانونی بھرتیاں کر ڈالیں ۔

اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر پر گزشتہ 4 سال میں متعدد سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے جن میں شدید مالی بےضابطگیاں و بے قاعدگیاں مروجہ نافذ العمل قاعدے قوانین کے برخلاف سیاسی بھرتیاں، نوکریوں کی فروخت ، جعلی بھرتیوں کی مد میں کروڑوں روپے ٹھکانے لگانے کے سنگین نوعیت کے الزامات، اقرباء پروری کے تحت اپنے خاندان،بھانجوں و دیگر کی غیرقانونی بھرتیاں، من پسند ٹھیکیداروں کے بلز کی فوری ادائیگیاں اور اس کے عوض رشوت وبھتہ وصولی کا کرنا بھی افسر کا وطیرہ رہا ہے ۔

اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے اس کے خلاف کئی بار تحقیقاتی عمل شروع ہوا مگر اکاؤنٹ آفیسر ابصار کی سحر انگیز شخصیت کے سحر میں تحقیقاتی اداروں کے افسران و اہلکار گم ہوگئے اور انکوائری کا عمل بے نتیجہ ہی رہا ۔

ادارہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دور میں ضلعی حد بندی کے دوران بھی سیکڑوں بوگس بھرتیاں کی گئیں اور اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیموں نے تحقیقات بھی کیں مگر نتیجہ تاحال برآمد نہ ہوا۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی اداروں کی مدت ختم، اسلم آفریدی کے ایم سی کی قیمتی اشیاء ساتھ لے کر چلتے بنے

ادھر ذرائع نے بتایا کہ حال میں بھی ابصار نے لگ بھگ 100 کے قریب غیرقانونی بھرتیاں کیں اور کروڑوں کا مال بنایاجبکہ ملازمین کو اضافی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی موصوف نے رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے، ابصار کے خلاف ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جو نقص امن کا سبب بن سکتا ہے ۔

Related Posts